”ایک مرتبہ کرکٹ گراﺅنڈ دیکھنے گیا تو گراﺅنڈ مین نے پیچھے تھپڑ مار کر کہا کہ ۔۔“ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے واقعہ سنا دیا 

”ایک مرتبہ کرکٹ گراﺅنڈ دیکھنے گیا تو گراﺅنڈ مین نے پیچھے تھپڑ مار کر کہا کہ ...
”ایک مرتبہ کرکٹ گراﺅنڈ دیکھنے گیا تو گراﺅنڈ مین نے پیچھے تھپڑ مار کر کہا کہ ۔۔“ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے واقعہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ باتیں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یہ بات سب کو پتا ہے کہ ان کا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں اور نہ ہی وہ کسی بہت غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اس کے برعکس ان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے، یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سامان بھی نہیں ہوتا تھا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ جب میں کرکٹ گراو¿نڈ دیکھنے کی خواہش میں گراو¿نڈ چلاگیا تو مجھ سے گراو¿نڈ مین نے پوچھا یہاں کیا کررہے ہو ؟ اس پر میں نے فوراً جواب دیا گراو¿نڈ دیکھنے آیا ہوں تو اس نے پیچھے سے تھپڑ مار کر باہر نکلنے کا کہا۔
سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کے حوالے سے رضوان نے بتایا کہ ان کے پاس فیس بک ہے اور نہ انسٹاگرام اکاو¿نٹس، سوائے ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاو¿نٹس کے ان کا کوئی اکاو¿نٹ نہیں، ایک واٹس ایپ اکاو¿نٹ ہے جو کہ صرف فیملی کے لیے رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا کے حوالے سے کچھ نہیں پتا اور یہی وجہ تھی وزڈن کرکٹر کا ایوارڈ جب دیا گیا تو وہ انہیں کسی اور کھلاڑی نے اس حوالے سے ا?گاہ کیا۔
رضوان نے مزید بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے حوالےسے کوئی بات ہو تو ہمارے میڈیا مینیجر ابراہیم مجھ تک پہنچاتے ہیں۔

مزید :

کھیل -