Metaverse گروپDecentralandنے 4ارب 38کروڑ روپے مالیت کی ڈیجیٹل زمین فروخت کردی 

Metaverse گروپDecentralandنے 4ارب 38کروڑ روپے مالیت کی ڈیجیٹل زمین فروخت کردی 
Metaverse گروپDecentralandنے 4ارب 38کروڑ روپے مالیت کی ڈیجیٹل زمین فروخت کردی 

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیجیٹل دنیامیں زمین کی خرید و فروخت کرنےوالےMetaverseگروپDecentraland نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اب تک کی تاریخ میں سب سے بڑی Metaverse زمین فروخت کی ہے ۔

ویب سائٹ کوائن ٹیلی گراف کے مطابق Tokens.com کی اس کی ذیلی کمپنی نے Decentraland میں "فیشن سٹریٹ ڈسٹرکٹ کے مرکز میں" زمین کے 116 پارسل خریدے۔ خریدی گئی زمین کا کل سائز 6,090 مربع فٹ اراضی کے برابر ہے جس کی قیمت 4ارب38کروڑ 34لاکھ روپے ہے۔

Decentraland فاو¿نڈیشن کے مواد کے سربراہ سیم ہیملٹن نے کہاMetaverse گروپ Decentralandفیشن شوز اور کامرس کے لیے اسٹیٹ تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ فیشن برانڈز کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کرے گا جو میٹاورس میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، خاص طور پر Decentraland میں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹاورس میں ترقی کے لیے فیشن اگلا بڑا ایریا ہے۔

Tokens.com(لسٹڈ کینیڈین بلاک چین انویسٹمنٹ فرم) نے 17 نومبر کو میٹاورس گروپ میں 2.75 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تاکہ حصص پر اپنا کنٹرول 50% سے بڑھا کر 70% کر سکے۔ 

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -