کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد ہیک لیکن متاثرہ کمپنی نے ہیکر کو جاب آفر کردی،پھر ہیکر نے کیا جواب دیا ؟ کرپٹو کی دنیا میں انتہائی حیران کن واقعہ پیش آگیا

کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد ہیک لیکن متاثرہ کمپنی نے ہیکر کو جاب آفر ...
کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد ہیک لیکن متاثرہ کمپنی نے ہیکر کو جاب آفر کردی،پھر ہیکر نے کیا جواب دیا ؟ کرپٹو کی دنیا میں انتہائی حیران کن واقعہ پیش آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مختلف بلاک چینز پر سمارٹ کنٹریکٹ اور والیٹ کی پیشکش کرنے والے چینی پلیٹ فارم ’پولی نیٹ ورک ‘پر کرپٹوکی تاریخ کا سب سے بڑا مصدقہ سائبر حملہ ہوا جس نے نیٹ ورک کی سیکیورٹی کو بے نقاب کردیا ۔ پولی نیٹ ورک نے ہیکر کو نوکری کی پیشکش کردی لیکن ہیکر نے یہ پیشکش ٹھکرا دی کیونکہ ہیکر کا مقصد پیسے حاصل کرنا نہیں بلکہ نیٹ ورک کی سیکیورٹی کو بے نقاب کرنا تھا۔
کوائن مارکیٹ کیپ میں شائع ہونے والے آرٹیکل  کے مطابق ہیکر نے پولی نیٹ ورک کے فنڈز ہیک کر کے نا معلوم ڈیسنٹرلائزڈ ایکسچینج پر ٹرانسفر کردئیے جس پر پولی نیٹ ورک نے پراجیکٹس سے درخواست کی کہ اس کے ہیک شدہ فنڈز کو بلیک لسٹ کردیاجائے تاکہ ہیکر کی کوشش کو ناکام بنا یا جا سکے لیکن ٹیتھر (مستحکم کوائن)نے پولی نیٹ ورک کے 33ملین ڈالر (5ارب 78کروڑ 60لاکھ 88ہزار روپے )کے ہیک شدہ فنڈز منجمد کردئیے۔
پولی نیٹ ورک نے حملہ آور سے براہ راست رابطہ کیا، اس سے فنڈز واپس کرنے کی درخواست کی۔ پلیٹ فارم نے اعتراف کیا کہ اس نے ان کی سیکیورٹی میں خامی کو محسوس کیا اور یہاں تک کہ ہیکر کو اپنا "چیف سیکیورٹی آفیسر مقرر کرنے کی پیشکش کی۔" کچھ سرمایہ کاروں اور کمپنی نے خود حملہ آور کے فنڈز کی واپسی پر قیمت کا ٹیگ لگایا۔
ہیکرز نے پولی نیٹ ورک کو جواب دیا کہ تم مجھے نہیں جانتے، میرے لیے پیسے کا مطلب بہت کم ہے، کچھ لوگوں کو ہیک کرنے کے لیے ادائیگی کی جاتی ہے لیکن میں نے تفریح کے لیے یہ کیا۔اس نے کہا کہ اگر آپ اب بھی الجھن میں ہیں، تو کچھ امیر دوستوں سے پوچھیں، پیسہ کس لیے ہے؟ مجھے پولی نیٹ ورک کے کچھ کوڈ پر بھروسہ ہے، میں اس پروجیکٹ کے مجموعی ڈیزائن کی تعریف کروں گا، لیکن میں پوری پولی ٹیم پر کبھی بھروسہ نہیں کرتا ہوں۔ ہیکر نے کہا میرے تمام اعمال طے شدہ تھے، اگر پولی نیٹ ورک کوایسا کرنے کی وجہ پتہ چل گئی ہے تو وہ شرمندہ ہو سکتے ہیں ۔