امریکہ اور ایران کی فوج  کے  ایک دوسرے پر حملے، بڑا جانی نقصان، انتہائی تشویشناک خبر آگئی 

امریکہ اور ایران کی فوج  کے  ایک دوسرے پر حملے، بڑا جانی نقصان، انتہائی ...
امریکہ اور ایران کی فوج  کے  ایک دوسرے پر حملے، بڑا جانی نقصان، انتہائی تشویشناک خبر آگئی 
سورس: Screen Grab

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ  خلیج فارس میں امریکہ کے ساتھ جھڑپوں میں ان کے نو فوجی ہلاک ہوگئے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق خلیج فارس میں جھڑپیں  ایرانی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگشیری نے شروع کیں۔  کمانڈر تنگشیری کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں نو ایرانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں  نے نہ تو یہ بتایا کہ جھڑپوں کا آغاز کیسے ہوا اور نہ ہی انہوں نے فوجیوں کی شناخت ظاہر کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ خلیج فارس میں ایرانی اور امریکی  بحریہ کا آمنا سامنا ہوا۔ انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے  کہ ایرانی بحریہ نے رواں ماہ کے آغاز میں عمان کے پانیوں میں امریکی بحریہ کے ساتھ جھڑپ کے بعد ویتنام کے آئل ٹینکر کا راستہ روکا تھا۔  ایران نے یہ آئل ٹینکر دونوں ملکوں کے درمیان ایک ہفتے کے مذاکرات کے بعد چھوڑا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -