7 لاکھ روپے سے کرپٹو کرنسی کی تجارت شروع کرنے والی خاتون ایک ٹریڈ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کمانے لگی

7 لاکھ روپے سے کرپٹو کرنسی کی تجارت شروع کرنے والی خاتون ایک ٹریڈ سے ڈیڑھ کروڑ ...
7 لاکھ روپے سے کرپٹو کرنسی کی تجارت شروع کرنے والی خاتون ایک ٹریڈ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کمانے لگی
سورس: Pxhere.com (creative commons license)

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ عرصے میں ڈیجیٹل کرنسی کی مقبولیت میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،اس میں سرمایہ کاری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے اور لوگ اس سے کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔برینڈا جینٹری نامی یہ امریکی خاتون اس کی ایک مثال ہیں جنہوں نے اپنی نو سے پانچ کی معمول کی نوکری چھوڑ کر تین ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 7لاکھ روپے)سے کرپٹو کرنسی کی تجارت شروع کی اور آج 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 41لاکھ روپے)فی ٹریڈ کما رہی ہیں۔ 

دی سن کے مطابق برینڈا جینٹری کا کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کا یہ کاروبار اس تیزی کے ساتھ بڑھا کہ آج وہ اپنی دوبیٹیوں سنتھیا اور لیمانی کے ساتھ مل کر ایک کرپٹو اینڈ ایف ایف ٹی کنسلٹنگ فرم چلا رہی ہیں جس کا نام ’جینٹری میڈیا پروڈکشنز‘ ہے۔ جینٹری کا کہنا ہے کہ ”میں نے 2009ءمیں بٹ کوائن کے بارے میں پہلی بار سنا تھا مگر کبھی سوچا نہیں تھا کہ اس کی ٹریڈنگ کو بطور پیشہ اپناﺅں گی۔ مگر 2020ءمیں مین سٹریم مارکیٹ نے جس طرح کریش کیا، وہاں سے میرا ذہن تبدیل ہو گیا اور میں نے اس ورچوئل کرنسی کی ٹریڈنگ شروع کر دی جو میری سوچ سے زیادہ منافع بخش ثابت ہوئی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -