گاڑی پارک کرنے کا تنازعہ، برطانیہ کے سابق فوجی نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

 گاڑی پارک کرنے کا تنازعہ، برطانیہ کے سابق فوجی نے گھر میں گھس کر میاں بیوی ...
 گاڑی پارک کرنے کا تنازعہ، برطانیہ کے سابق فوجی نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
سورس: Twitter

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک سابق فوجی نے گاڑی پارک کرنے کے تنازعے پر میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کر ڈالا۔ دی سن کے مطابق یہ افسوسناک واردات برطانوی کاﺅنٹی سمرسیٹ میں واقع قصبے نورٹن فزوارن میں ہوئی جہاں 36سالہ سٹیفن شیپل اور اس کی 33سالہ اہلیہ جینیفر شدید زخمی حالت میں گھر میں پائے گئے، انہیں خنجر کے وار کرکے زخمی کیا گیا تھا۔ واردات کے وقت ان کے دو بیٹے جن کی عمریں 5اور 6سال ہیں، بالائی منزل پر سو رہے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق طبی عملے نے سٹیفن اور جینیفر کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مرنے سے قبل انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کا ایک شخص کے ساتھ پارکنگ کے معاملے میں جھگڑا ہوا تھا جو ان کے پیچھے گھر میں گھس آیا اور انہیں شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے 34سالہ ملزم کو زخمی کر لیا ہے، جس کی شناخت کولن ریویس کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ سابق کمانڈو ہے جو افغانستان میں بھی تعینات رہ چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

برطانیہ -