یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کا نیا پاسپورٹ جاری، ایسی تبدیلی کردی گئی کہ شہری بڑی مشکل میں پھنس جائیں

یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کا نیا پاسپورٹ جاری، ایسی تبدیلی کردی ...
یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کا نیا پاسپورٹ جاری، ایسی تبدیلی کردی گئی کہ شہری بڑی مشکل میں پھنس جائیں
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین سے انخلاءکے بعد برطانیہ نے اپنا نیا پاسپورٹ جاری کر دیا ہے جس میں ایک ایسی کلیدی تبدیلی کی گئی ہے کہ اس سے لاعلم برطانوی شہری بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ 
دی سن کے مطابق ایک طرف نئے نیلے رنگ کے برطانوی پاسپورٹ ’یورپین یونین‘ کے الفاظ موجود نہیں ہیں اور دوسری طرف پاسپورٹ ہولڈر کے الیکٹرانک دستخطوں کی بجائے ا ن کے پنسل سے دستخط کرنے کے لیے جگہ خالی چھوڑی گئی ہے۔
یہ ایک ایسی تبدیلی ہے کہ جو برطانوی شہریوں کو ایئرپورٹ پر مشکل سے دوچار کر سکتی ہے۔ نئے پاسپورٹ پر برطانوی شہریوں کو پاسپورٹ کے فوٹو آئی ڈے والے صفحے پر تصویر کے نیچے دستخط کرنے ہوں گے۔ یہ جگہ ان کے دستخط کے لیے خالی چھوڑ دی گئی ہے۔ پہلے اس جگہ پر پاسپورٹ ہولڈرز کے الیکٹرانک دستخط موجود ہوتے تھے۔
 حکومتی ویب سائٹ کے مطابق پاسپورٹ ہولڈرز کو اس خالی جگہ پر سیاہ رنگ کے بال پوائنٹ پین سے دستخط کرنے ہوں گے۔ ویب سائٹ پر شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جیسے ہی انہیں نیا پاسپورٹ ملے، فوراً اس پر اپنے دستخط کریں۔

مزید :

برطانیہ -