شادی کے دن دولہا ہسپتال میں داخل، تقریب میں اس کی کمی کیسے پوری کی گئی؟ جان کر ہنسی روکنا مشکل ہوجائے

شادی کے دن دولہا ہسپتال میں داخل، تقریب میں اس کی کمی کیسے پوری کی گئی؟ جان کر ...
شادی کے دن دولہا ہسپتال میں داخل، تقریب میں اس کی کمی کیسے پوری کی گئی؟ جان کر ہنسی روکنا مشکل ہوجائے
سورس: TikTok/thevictorianyoungsville

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں شادی کے دن دولہا کو فوڈ پوائزننگ ہو گئی اور اسے ہسپتال میں داخل کرنا پڑ گیا۔ ادھر شادی کی تقریب میں دولہا کی کمی کچھ اس طریقے سے پوری کی گئی کہ جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ دی سن کے مطابق شادی کی یہ تقریب امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ہو رہی تھی کہ دولہا اچانک بیمار پڑ گیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اب شادی کی تقریب میں مہمان تھے اور دلہن، مگر دولہا غائب تھا۔ اس کا حل ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن کے ذریعے نکالا گیا اور دوسری طرف ایک کرسی پر دولہے کا عروسی لباس رکھ کر اس کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دلہن کی طرف سے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جن میں سے ایک میں دلہن آئی پیڈ ہاتھ میں پکڑے دولہا سے ویڈیو کال پر باتیں کر رہی ہوتی ہے۔ ایک ویڈیو میں پیچھے آئی پیڈ پر دولہا ویڈیو کال میں نظر آ رہا ہوتا ہے جبکہ دولہن کرسی پر رکھے دولہا کے کوٹ کا ایک بازو اپنے ہاتھ میں لے کر اس طرح شادی کا کیک کاٹ رہی ہوتی ہے گویا یہ اس کے دولہا کا بازو ہو اور دونوں مل کر کیک کاٹ رہے ہوں۔

شادی کے مہمان دلہن اور ویڈیو کال پر موجود دلہا کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے، جیسے شادی کی عمومی تقریبات میں ہوتا ہے۔ ان ویڈیوز پر کمنٹس میں بھی لوگ بھانت بھانت کے فقرے چست کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”اس طرح تو اس لڑکی کی شادی آئی پیڈ کے ساتھ ہوئی ہے۔“ ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”میری شادی پر بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔ میرے دولہا کا پیٹ خراب ہو گیا تھا اور اس نے شادی کی تقریب میں زیادہ وقت باتھ روم میں گزارا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -