برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑامنشیات سمگلر، جرائم کی ابتدا کتنی عمر میں کی؟ ایسی کہانی سنادی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑامنشیات سمگلر، جرائم کی ابتدا کتنی عمر میں کی؟ ...
برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑامنشیات سمگلر، جرائم کی ابتدا کتنی عمر میں کی؟ ایسی کہانی سنادی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیفن می نامی سابق منشیات سمگلر کو برطانوی تاریخ کا سب سے بڑا منشیات سمگلر قرار دیا جاتا ہے جس نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اپنی جرائم پیشہ زندگی کی ابتداءکے متعلق کچھ حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ دی سن کے مطابق سٹیفن می نے ’اینی تھنگ گوز پوڈکاسٹ‘ میں میزبان جیمز انگلش سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے 11سال کی عمر سے کار چوری شروع کر دی تھی اور یہ اس کی طویل جرائم پیشہ زندگی کی ابتداءتھی۔ اس نے بتایا کہ 13سال کی عمر میں وہ ایک کار چوری کرکے اس کار میں ہی سو گیا تھا اور پہلی بار پولیس نے اسے کار میں سوتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سٹیفن می بتاتا ہے کہ ”تب تک میں 13کاریں چوری کر چکا تھا۔ یہ کار دراصل اولڈہیم کے لارڈ میئر کی تھی مگر مجھے یہ معلوم نہیں تھا۔ میں نے کار چوری کی اور دور لیجا کر کار کے اندر ہی سو گیا۔ نجانے کب پولیس آ گئی۔ انہوں نے کھڑکی کے شیشے کو کھٹکھٹایا تو میری آنکھ کھلی۔ پولیس والے مجھے وہاں سے پیٹتے ہوئے پولیس سٹیشن لے گئے۔ وہاں میرا والد آیا اور وہ مجھے وہاں سے پیٹتا ہوا گھر لے کر گیا اور میری ماں مجھے وہاں سے پیٹتی ہوئی بیڈروم میں لے گئی۔“
 رپورٹ کے مطابق سٹیفن می 80اور90کی دہائیوں میں یورپ بھر میں منشیات سمگلنگ کرتا تھا۔ اسے ایک بار گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک روز وہ جیل سے عدالت لیجاتے ہوئے پولیس وین سے فرار ہو کر ایمسٹرڈیم چلا گیا اور روپوش ہو گیا۔ اس کی غیرموجودگی میں عدالت نے اسے 22سال قید کی سزا سنائی۔ سٹیفن می کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا اور اب وہ اپنی یہ سزا پوری کرکے رہا ہو چکا ہے۔ اس نے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے ان مفروری کے دنوں میں وہ منشیات سمگلنگ سے روزانہ آسانی کے ساتھ 10لاکھ پاﺅنڈ کما لیتا تھا۔

مزید :

برطانیہ -