مریم نواز کی آڈیو، فواد چوہدری کا ایسا اعلان کہ لیگی قیادت پریشان ہوجائے

مریم نواز کی آڈیو، فواد چوہدری کا ایسا اعلان کہ لیگی قیادت پریشان ہوجائے
مریم نواز کی آڈیو، فواد چوہدری کا ایسا اعلان کہ لیگی قیادت پریشان ہوجائے
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آڈیو ٹیپ کے معاملے کی انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔

وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے آڈیو سے متعلق اعتراف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، آج انہوں نے اعتراف کیا ہے لیکن خبریں 2015 سے چل رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے میڈیا کو 10 ارب روپے سے نوازا،  پبلک فنڈز کو ہینڈل کرنا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے تحت جر م بن سکتا ہے، اس سلسلے میں حکومت نے انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ مریم نوازکی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، یہ پرانی آڈیوہے جس پرمریم نواز نے جرات کے ساتھ سچ بولا۔ پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے، مریم نواز نے آڈیوکومانا اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں تھی، جب کچھ غلط نہ کیاہوتو اسی طرح کھل کر اعتراف کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں چار چینلز کے اشتہارات روکنے کی بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے دوران بھی اعتراف کیا تھا کہ یہ آڈیو ان کی ہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -