’مسلمان ممالک افغان حکومت تسلیم کریں ‘سراج الحق نے مسلم امہ سے بڑا مطالبہ کردیا 

’مسلمان ممالک افغان حکومت تسلیم کریں ‘سراج الحق نے مسلم امہ سے بڑا مطالبہ ...
’مسلمان ممالک افغان حکومت تسلیم کریں ‘سراج الحق نے مسلم امہ سے بڑا مطالبہ کردیا 

  

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کی حکومتوں کو افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے،افغانستان میں دو کروڑ افراد بھوک اور غربت کا شکار ہیں،مسلمان تنظیمیں امدادی کام کے لیے آگے بڑھیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین کے مرکزی دفتر کے دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر اتحاد العالمی کی مرکزی قیادت اتحاد کےصدر شیخ احمد الریسونی،جنرل سیکرٹری شیخ علی محی الدین قرہ داغی،مصر کےممتاز سکالر ڈاکٹر محمد صغیر، یمن کےممتاز عالم دین شیخ فضل مراد اور تیونس کے سکالر ڈاکٹرنور الدین الخادمی سےملاقات ہوئی،جماعت اسلامی شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اتحاد العالمی لعلماء المسلمین عالم اسلام کے 44ممالک کے سرکردہ علما کی نمائندہ تنظیم ہے، جس کے بانی شیخ یوسف القرضاوی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے اتحاد العالمی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اتحاد العالمی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، ہم پاکستان میں بھی فروعی مسائل سے بالاتر ہو کر نظام کی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں کشمیریوں کو اپنے وطن میں اقلیت بنانا چاہ رہا ہے،باہر سے بھارتی شہریوں کو لا کر کشمیر میں بسانے کی سازش ہو رہی ہے،امت مسلمہ کو مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -