آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم برطانوی شخصیت سے ملاقات 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم برطانوی شخصیت سے ملاقات 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم برطانوی شخصیت سے ملاقات 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان، پاکستان اور ایران کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ڈائریکٹر اور برطانوی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور پاکستان نائجل کیسی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں برطانیہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کی مربوط کوششوں کیلئے افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔آرمی چیف نے ایک بار پھر زور دیا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔برطانوی نمائندہ خصوصی نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون مزید بہتر بنانےکردار ادا کرنے کا عزم دہرایا۔

مزید :

قومی -