ملک میں کوئی بھی بڑا واقعہ ہو، ن لیگ اور تحریک انصاف کس کو نشانہ بناتے ہیں؟ اینکر پرسن ریحان طارق نے حیران کن حقائق بیان کردیے

ملک میں کوئی بھی بڑا واقعہ ہو، ن لیگ اور تحریک انصاف کس کو نشانہ بناتے ہیں؟ ...
ملک میں کوئی بھی بڑا واقعہ ہو، ن لیگ اور تحریک انصاف کس کو نشانہ بناتے ہیں؟ اینکر پرسن ریحان طارق نے حیران کن حقائق بیان کردیے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن ریحان طارق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا جاتا ہے اور ججز کی کردار کشی کی جاتی ہے ، کیا عدلیہ اس معاملے کا نوٹس لے گی؟

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے ریحان طارق نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی واقعہ ہوتا ہے ، ویڈیو سامنے آتی ہے ، کوئی دعویٰ منظر عام پر آتا ہے ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے عدلیہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے، مرضی کے فیصلے نہ ہونے پر ججز کی کردار کشی کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ ن جسٹس قیوم ، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس نسیم حسن شاہ پر دباؤ ڈال چکی ہے جبکہ پرویز مشرف خودن لیگ کی جانب سے ججز پر دباؤ کا اعتراف کرچکے ہیں ۔ رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی عدلیہ کیخلاف بیان بازی پر معافی مانگ چکے ہیں۔

اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ عدلیہ صرف مسلم لیگ ن کیلئے آسان ہدف نہیں رہی بلکہ موجودہ حکومت نے بھی عدلیہ پر دباؤ بڑھایا ، کرپشن ختم نہ ہونے کا الزام عدلیہ پر عائد کیا گیا ، عدلیہ ٹھیک نہیں کے بیانات جاری کیے  گئے اور یہ بیانات ، اعلانات اور دعوے کسی عام شخص نے نہیں بلکہ خود وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے متعدد مواقع پرکیے ۔

ریحان طارق نے سوال اٹھایا کہ کوئی بھی معاملہ ہو نشانہ عدلیہ کو بنایا جاتا ہے ، کیا اس معاملے پر عدلیہ نوٹس نہیں لے گی؟ اداروں پر دباؤڈالنے اور مرضی کے فیصلے لینے کا چلن کب تبدیل ہوگا؟