پٹرول پمپس کی ہڑتال، پٹرولیم ڈویژن میدان میں آگئی

پٹرول پمپس کی ہڑتال، پٹرولیم ڈویژن میدان میں آگئی
پٹرول پمپس کی ہڑتال، پٹرولیم ڈویژن میدان میں آگئی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت توانائی کی پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرول کی سپلائی کو تیز کرنے کیلئے ٹینکرز بھجوادیے گئے ہیں، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ڈیلرز کے مارجن کو بڑھانے کیلئے کیس اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔وفاقی کابینہ کے ذریعے 10 روز میں فیصلے کی توقع ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ عوام کو کوئی فکرکرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کل صبح چھ بجے سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈیلرز کا مطالبہ ہے کہ ان کے منافع کی شرح بڑھائی جائے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائے جانے کے باوجود پٹرولیم ڈیلرز کی بہت سی تنظیمیں اپنے ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں۔ 

ہڑتال کے خدشے کے پیش نظر شہروں میں پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور لوگ ابھی سے ہی ٹینکیاں فل کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔