کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے کے لیے اصول طے ، اہم کام پر پابندی لگ گئی

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے کے لیے اصول طے ، اہم کام پر ...
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے کے لیے اصول طے ، اہم کام پر پابندی لگ گئی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے اصول طے کر لیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈ یاکے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو سختی سے ہدایت جاری کردی ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہا دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کریں، اس پر عملدرآمد کے لیے ایک سیکیورٹی ٹیم تشکیل دی جائے۔ شادی میں بالی وڈ کی بڑی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ تصاویر اور ویڈیوز نہ بنانے کی پابندی تمام مہمانوں کے لیے ہوگی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اگلے ماہ شادی کی خبروں پر دونوں فنکاروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ ان کے والدین نے بھی تاحال کسی قسم کا ردِعمل نہیں دیا۔

مزید :

تفریح -