صدرِ مملکت نے منیر احمد خان ایڈووکیٹ کو چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ تعینات کردیا

صدرِ مملکت نے منیر احمد خان ایڈووکیٹ کو چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ تعینات کردیا
صدرِ مملکت نے منیر احمد خان ایڈووکیٹ کو چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ تعینات کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی  پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کے عہدے پر تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری  بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے وکیل منیر احمد خان ایڈووکیٹ کو  چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ تعینات کیا ہے۔ صدر مملکت نے نیشنل پریس ٹرسٹ ایکٹ 1972 کے سیکشن چار  کے تحت ان کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -