آزاد کشمیرکے سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں سردار جاوید ایوب کا ایم ٹی بی سی کا دورہ
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیرکے سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں سردار جاوید ایوب کا ایم ٹی بی سی کا دورہ۔ ایگزیکٹیو چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق سے ملاقات اور ایم ٹی بی سی کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایگزیکیٹو چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں کو ایم ٹی بی سی کے امور اور جاریہ منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ٹی بی سی مختلف سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کررہی ہے، سوشل ویلفیئر کے بھی بہت سے منصوبہ جات پر کام جاری ہے اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے بھی کمپنی کام کررہی ہے۔ سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں سردار جاوید ایوب نے کمپنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم ٹی بی سی احسن انداز میں ریاست کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ یہاں خواتین کی بھی بڑی تعداد کام کررہی ہے جو کہ انتہائی مسرت کا باعث ہے۔ انہوں نے سوشل ویلفیئر کے منصوبہ جات میں ایم ٹی بی سی کی خدمات لینے کا عندیہ دیا۔