عدالت نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے مجر م کو سزائے موت دے دی

عدالت نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے مجر م کو سزائے موت دے دی
عدالت نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے مجر م کو سزائے موت دے دی

  

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقامی عدالت نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی۔مجرم ناصر علی کے خلاف یہ مقدمہ حافظ آباد کے تھانے میں بچی کے دادا نے اپریل 2021 میں درج کرایا تھا۔

مجرم نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ والد نے اس کے مویشی ہڑپ کرنے کے لیے مقدمے میں پھنسایا ہے۔سرکاری وکیل کا مو¿قف تھا کہ بچی نے بار بار زیادتی کے بعد دادا کو شکایت لگائی، میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت بھی ہوچکی ہے،سیشن جج نے فیصلے میں تحریر کیا کہ ناصر علی کسی رعایت کا مستحق نہیں۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -حافظ آباد -