26 نومبر کوحقیقی آزادی مارچ میں عوامبھرپور شرکت کرینگے،اعجاز چودھری

 26 نومبر کوحقیقی آزادی مارچ میں عوامبھرپور شرکت کرینگے،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ 26 نومبر کوروالپنڈی حقیقی آزادی مارچ میں لاکھوں عوام شریک ہوں گے۔ نئے انتخابات کے اعلان تک کسی سے بھی مذاکرات نہیں ہوں گے،پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کردی ہے پوری قوم اپنی حقیقی آزادی کے لیے اٹھ کھڑی  ہوئی ہے اور عمران خان کے سنگ کھڑی ہے جیسے شہر شہر حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال عوام کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے قائد عمران خان کی کال پر باہر نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکمران بزدلی کارروائیوں سے عوام کے سمندر کا راستہ نہیں روک سکتے امپورٹڈ حکمران ٹولے کے تنخواہ دار حواری  مارچ کو سبوتاڑ کرنے کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں مگر انہیں ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی۔

پوری پی ڈی ایم ٹو لا مل کر بھی اکیلے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتا عمران خان دو تہائی اکثریت سے واپس آکر ملک کے وزیراعظم بنیں گے عوام امپورٹڈ حکمرانوں سے ہر ظلم کا حساب بھی لیں گے عوام باشعور ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -