جی سی یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

جی سی یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک مرحوم کی یاد میں تعزیتی ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)جی سی یونیورسٹی شعبہ فلسفہ اور انجمنِ طلبہ اسلام کے پہلے ناظم پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک مرحوم کی یاد میں مصطفائی تحریک، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام ایوان خیر میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مصطفائی تحریک پاکستان کے امیر غلام مرتضیٰ سعیدی،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد طاہر انجم، پروفیسر طفیل سالک مرحوم کے صاحبزادگان سہیل سالک،لبید سالک،انجمن طلبہ اسلام ضلع لاہور کے ناظم عبدا لصبور ہنجرا، رانا نعمان افضل،محمد اویس مصطفائی،محمد علی خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک علم و عمل کا روشن چراغ اور سفیر عشق رسولؐ تھے۔تعزیتی ریفرنس میں انجمنِ طلبہ اسلام سے وابستہ مختلف تحریکوں تنظیموں کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -