حکومت ریفنڈز کی جلدادائیگیوں کا وعدہ پورا کرے، پیاف 

حکومت ریفنڈز کی جلدادائیگیوں کا وعدہ پورا کرے، پیاف 

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ حکومت انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سمیت تمام ریفنڈز کی ادائیگیوں کا وعدہ ہر حال میں پورا کرے۔ بزنس کمیونٹی ریفنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث تاریخ کے بد ترین بحران کا شکار ہے۔ برآمد کننگان کو مختلف ٹیکسوں کے ریفنڈز کی مد میں 345 ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث سنگین مالی بحران کا سامنا ہے جبکہ ریفنڈز کی ادائیگی گزشستہ1ماہ سے بند ہے۔ ایکسپورٹرز سے پہلے ٹیکس ادا کرنے کا مطالبہ کرنا اور بعد میں ریفنڈز کے حصول کیلئے طویل انتظار کروانیکی پالیسی برآمدات میں اضافے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ چئیرمین فہیم الرحمان سہگل نے سیئنر وائس چیئرمین نصر اللہ مغل اور وائس چیئرمین طاہر منظور چودھری کے ہمراہ  صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وعدوں کے باوجود انڈسٹری کے ا یف بی آر کے تحت سیلز ٹیکس ریفنڈ، کسٹم ریبیٹ اور انکم ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پھنسے ہزاروں ملین روپے کے ریفنڈز نہیں دیے جا رہے

مزید :

کامرس -