حکو مت کا رو با ر ی بر اد ر ی کے مسائل حل کرے، سرگودھا چیمبر

 حکو مت کا رو با ر ی بر اد ر ی کے مسائل حل کرے، سرگودھا چیمبر

  

سلانوا لی (اے پی پی)سرگود ھاچیمبر آف کا مر س ا ینڈانڈسٹر ی کے سا بق صد ر  مرزافضل ا لر حمن نے کہا ہے کہ حکو مت کا رو با ر ی بر اد ر ی کے مسائل کو ان کی مشاورت سے حل کر ے ،قومی معیشت کے حوالے سے افوا ہیں پھیلا نے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ا ن خیالا ت کا اظہارانہوں نے سلانوالی کے دورہ کے مو قع پر تا جر و ں کے ایک وفدکے ساتھ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستا ن کی معیشت سابق حکو مت کی غلط پا لیسیوں کی و جہ سے د با  میں ضرور ہے لیکن د یوا لیہ ہو نے کا کو ئی امکا ن نہیں تا جر بر ا در ی ہر مشکل وقت اور بحرا ن میں وطن عز یز کے لیے ہراو ل دستے کا کر دار ادا کرتی  ہے، حکو مت کو پا کستا نی معیشت کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا نے کیلئے اقدا ما ت کر نا ہو ں گے اس حوالے سے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -