محکمہ زراعت کی مٹر کے کاشتکاروں کو بہتر کاشت کیلئے ہدایات

محکمہ زراعت کی مٹر کے کاشتکاروں کو بہتر کاشت کیلئے ہدایات

  

قصور (اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہاکہ مٹرکے کاشتکاروں کو چا ہئے کہ کاشت سے قبل زمین ہل چلاکر اورسہاگہ پھیرکر ہموار کرلیں ایک ماہ قبل گوبرکی گلی سڑی کھاد10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں اور ہل چلاکر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعدآبپاشی کریں وترآنے پرکھیت میں 2یا3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم ہموار ہوجائے۔انہوں نیاے پی پیکو بتایاکہ اگیتی اقسام کی کاشت کیلئے 30تا 35کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ درمیانی اقسام کیلئے 20تا 25کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں،بوائی کیلئے زمین میں 3فٹ چوڑی پٹریاں بناکر دونوں جانب بیج کاشت کریں،مٹرکی اچھی پیداوار لینے کیلئے کھیت میں ایک بوری یوریا یاڈیڑھ بوری سپر فاسفیٹ اورایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ استعمال کریں۔زمین کی تیاری کے وقت سپرفاسفیٹ اورپوٹاشیم سلفیٹ کی بوری مقداراوریوریاکی ایک تہائی مقدارڈالیں۔

مزید :

کامرس -