محکمہ زراعت کی مٹر کے کاشتکاروں کو ضروری ہدایات

 محکمہ زراعت کی مٹر کے کاشتکاروں کو ضروری ہدایات

  

قصور(اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہاکہ مٹرکے کاشتکاروں کو چا ہئے کہ کاشت سے قبل زمین ہل چلاکر اورسہاگہ پھیرکر ہموار کرلیں ایک ماہ قبل گوبرکی گلی سڑی کھاد10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں اور ہل چلاکر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعدآبپاشی کریں وترآنے پرکھیت میں 2یا3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم ہموار ہوجائے۔انہوں نیاے پی پیکو بتایاکہ اگیتی اقسام کی کاشت کیلئے 30تا 35کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ درمیانی اقسام کیلئے 20تا 25کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں،بوائی کیلئے زمین میں 3فٹ چوڑی پٹریاں بناکر دونوں جانب بیج کاشت کریں۔

مزید :

کامرس -