فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

  فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ۔ (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں  آج  چار میچ کھیلے جائیں گیپہلے میچ میں گروپ ایف   ٹیمیں بیلجیم اور کینیڈا  آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا،  دوسرا میچ گروپ جی  کی ٹیموں سوئٹزرلینڈ اور کیمرون کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ دن 3بجے شروع ہوگا، تیسرا میچ گروپ ایچ کی ٹیموں یورا گوئے اور جنوبی کوریا کے درمیان  کھیلا جائے گا،یہ میچ شام 6بجے شروع ہوگا اسی روز کے چوتھے میچ میں گروپ ایچ   کی ہی ٹیموں پرتگال اور گھانا  کے درمیان کھیلا جائے گااور یہ میچ رات 12 بجے شروع ہوگا آ ج کھیلے جانے والے میچ کے حوالے سے فٹبال ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ آج جیت کے لئے پرعزم ہیں اور پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے سوئس، یوراگوئے اور پرتگال فٹبال ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں اور آج فتح کا آغا ز کریں گے ہر میچ ہی ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔