بھارت نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

بھارت نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

  

آکلینڈ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور بھارت   کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  25 نومبر کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں  کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 65رنز  سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا میچ ڈی ایس ایل سسٹم کے تحت برابر قرار دے دیا گیا تھا۔   دونوں ٹیموں کیدرمیان تین  ون ڈے میچوں کی سیریز کا  دوسرا میچ 27 نومبر کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -