پی ایس ایل 8، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 15دسمبر کو 

      پی ایس ایل 8، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 15دسمبر کو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں پلئیرز کی ڈرافٹنگ 15 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگی۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنیچائزرز کی راضامندی سے کیا گیا ہے جبکہ ڈرافٹ کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جس کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی اس حوالے سے بھی معاملات منظر عام پر آجائیں گے۔ڈائریکٹر ٹورنامنٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستابی کے بعدپی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ متوقع ہے، ایونٹ 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپین لاہور قلندر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔