ارشد ندیم قومی اتھلیکٹس چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے

ارشد ندیم قومی اتھلیکٹس چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے

  

اسلام آباد (اے پی پی):ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے  کہا کہ 50 ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ (مرد اور خواتین) 25 نومبر  سے  پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی۔ ایونٹ میں کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرو اولمپیئن ارشد ندیم سمیت کئی ایلیٹ ایتھلیٹس اپنی مہارت اور قابلیت کا مظاہرہ کریں گے۔اے ایف پی کے تمام الحاق شدہ یونٹس بشمول پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پولیس، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے کہا گیا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو قومی ایتھلیٹکس ایونٹ  میں شرکت کرائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -