اچھی زندگی بسر کرنا میرا خواب ہے، یمینی زیدی
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ یمنی زیدی نے اچھے انسان بننے کیلئے دل میں احساس کا ہونا ضروری قرار دیدیا۔ حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو انہوں نے کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی۔ کیپشن میں لکھا تھا کہ میرا خواب ہے کہ ایک اچھی زندگی گزاروں، محبت کرنے والا بنوں، خدا کا قرب حاصل کروں، ایک اچھا انسان بنوں اور لوگوں میں امن بانٹوں۔ انہوں نے اداکارہ یمنی زیدی سے اپنی انسٹا پوسٹ میں سوال کیا کہ سب سے اچھا انسان ہونے کیلئے کیا ضروری ہے؟ عدنان انصاری کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے ہاتھوں سے دل بناتے ہوئے کہا کہ احساس جو کہ اس میں ہوتا ہے اداکارہ نے مزید کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ میں اپنی زندگی بہترین انداز سے بسر کروں ا ور میری وجہ سے کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔