انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کی ذمے داری نہیں، میرا

 انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کی ذمے داری نہیں، میرا

  

لاہور (فلم رپورٹر) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کی ذمے داری نہیں بلکہ سب کو مل کر  اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، فلم انڈسٹری میں جو چند ایک ہدایتکار موجود ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان ہدایتکاروں نے کامیاب فلمیں بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ اگر آپ اچھی فلم بنائی جائیں تو فلم بین بھی اس کو دیکھنے کے لئے ضرور آئیں گے۔ انہوں نے تجویر پیش کی کہ اس حوالے سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو فلموں کے لئے بھی سپانسر شپ کرنی چاہیے۔ 

مزید :

کلچر -