سابق سپیکر کے مقدمہ میں شریک ملزم کی 15 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور 

سابق سپیکر کے مقدمہ میں شریک ملزم کی 15 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور 

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن خالدمحمودبھٹی نے سرکاری اراضی پر قبضہ کے مقدمہ میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری کے مقدمہ میں شریک ملزم معظم مسعود مزاری کی عبوری ضمانت 15 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے،عدالت نے ملز م کو50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے بھی داخل کرانے کاحکم دیاہے

،ملزم کے وکیل کا موقف ہے کہ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری کو اس کیس میں ضمانت پر رہائی مل چکی ہے،اس کی بھی عبوری ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ شامل تفتیش ہوسکے،اسے خدشہ ہے کہ اینٹی کرپشن حکام گرفتار نہ کر لیں،سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا۔

 ضمانت منظور

مزید :

علاقائی -