یو ای ٹی کے ایکسیئن کیخلاف کرپشن مقدمہ کی سماعت یکم دسمبرتک ملتوی

یو ای ٹی کے ایکسیئن کیخلاف کرپشن مقدمہ کی سماعت یکم دسمبرتک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمدنے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئن کے خلاف کرپشن کے مقدمہ کی سماعت یکم دستمبرتک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم عثمان مجید کی ضمانت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر لئے ہیں،ملزم عثمان مجید نے نیب آرڈینس 2022 کے تحت ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے

،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایاکہ یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کنسٹرکشن پروجیکٹ کا  ایکسیئن تھا،ملزم عثمان مجید نے 50افراد سے 6 کروڑ روپے کافراڈ کیا،ملزم نے کنسٹرکشن بزنس میں غیر قانونی سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر عوام سے فراڈ کیا۔

یو ای ٹی

مزید :

علاقائی -