24 سال پرانے قتل کیس میں اہم پیشرفت، چشم دید گوا ہ کا بیان قلمبند

 24 سال پرانے قتل کیس میں اہم پیشرفت، چشم دید گوا ہ کا بیان قلمبند

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری عنائیت میراں کے قتل کے 24 سال پرانے مقدمہ کیس میں اہم پیش رفت، سیشن عدالت نے امریکہ میں مقیم مقدمہ کے چشم دید گواہ ظفر اقبال کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کر لیا،عدالت نے وکلاء کو بیان پر جرح کیلئے آئندہ سماعت پر 30 نومبر کو طلب کر لیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے 24 سال پرانے مقدمہ پر سماعت کی،مقدمہ مدعی کے بھائی چوہدری افتخار کی جانب سے وکیل رائے محسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر کے ریکارڈ کیپر نے میڈیکل کا اصل ریکارڈ عدالت پیش کر رکھا ہے،مقدمہ میں ملوث ملزم صابر کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا،ملزم نذیر برضمانت عدالت میں پیش ہوا،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ مقدمہ کا مدعی نثار جیلانی فوت ہو چکا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ 24 سال پرانا مقدمہ میں ملزمان کو قانون کے مطابق سزا سنائی جائے،ملزمان کے خلاف تھانہ وحدت کالونی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ 58/1998 درج کیا گیاتھا۔

 قتل کیس

مزید :

علاقائی -