مبشر کھوکھر قتل کیس میں تین گواہ  6دسمبر کو سیشن کورٹ طلب 

 مبشر کھوکھر قتل کیس میں تین گواہ  6دسمبر کو سیشن کورٹ طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے سابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کے مقدمہ میں گواہوں سب انسپکٹر شوکت علی، محمد الیاس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضا علی کو6دسمبر کو طلب کرلیاہے، ایڈیشنل سیشن جج عنبرین قریشی کیس پر سماعت کی،یادرہے کہ مقدمہ کا مرکزی ملزم ناظم علی ہارٹ اٹیک کے باعث جیل میں فوت ہو چکا ہے،سماعت شروع ہوئی تو ملزم کے ہمراہی ملزم منصف کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا،پولیس نے چالان میں تین نامعلوم ملزمان کو چالان میں شامل کر رکھا ہے،ملزم ناظم علی کو مرکزی جبکہ منصف کو بطور شریک ملزم  نامزد کیا گیا ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ  ناظم علی نے شادی کی تقریب میں صوبائی وزیر کے بھائی پر فائرنگ کی،فائرنگ سے مبشر کھوکھر موقع پر جاں بحق ہوگیا،شادی کی تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنمااورسابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدارسمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

 مبشر کھوکھر قتل

مزید :

علاقائی -