مینار پاکستان ٹک ٹاکر سے دست درازی کیس، 16 ملزمان پر فرد جرم عائد
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 14 اگست کو مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر ایک ملزم حسنین کو اشتہاری قرار دے دیاہے،ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے ملزمان عامر سہیل عرف ریمبو سمیت دیگر 16 ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پرمقدمہ کے دیگر ملزموں محسن علی، ارسلان، عابد، افتخار، شہریار، محمد ساجد کوبھی طلب کرلیاہے،لاری اڈا پولیس نے اس کیس میں 17 ملزمان کے خلاف چالان داخل کرایا ہے،عدالت میں ملزم قیصر، محمد بلال، صدام علی، ظفر، منصب، عدیل، بلال، اسد، آصف اور حسنین پیش ہوئے،تھانہ لاری اڈہ پولیس نے عائشہ اکرم (ٹک ٹاکر)کی مدعیت میں 2021ء میں مقدمہ درج کیاتھا۔
ٹک ٹاکر درازی