ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزم کی عبوری ضمانت درخواست نمٹا دی گئی

 ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزم کی عبوری ضمانت درخواست نمٹا دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج شیخ سجاداحمدنے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے ملزم مرتضی امجد کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بناپر نمٹا دی،فاضل جج نے قراردیا کہ ایڈن ریفرنس 16ارب رقم کی مکمل ادائیگی تک زیر سماعت رہے گا،نیب نے ملزم مرتضی امجد کی درخواست ضمانت پر جواب عدالت میں داخل کرادیاہے،ملزم مرتضیٰ امجد نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،ملزم مرتضی امجد بیرون ملک ہونے کے باعث اشتہاری تھاملزم کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ نیب کو ملزم مرتضی امجد کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے،ملزم کی والدہ نے نیب سے سولہ ارب کی پلی بارگین کر رکھی ہے،ملزم مرتضی امجد کی والدہ سب کی جانب سے پلی بارگین کی ہے،فاضل جج نے سرکاری وکیل سے استفسارکیا کہ کیااب ملزم کو ضمانت کی ضرورت ہے؟جس پر سرکاری وکیل نے کہا درخواست ضمانت بلا جواز ہے،عدالت نے ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،یادرہے کہ ملزم اقساط میں رقم نیب کو دے رہے ہیں،6 دسمبر کو ایک ارب ادا کی جائے گی۔

 ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی

مزید :

علاقائی -