لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اساتذہ، طالبات کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ و طالبات نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد میں سوشیالوجی ڈپیارٹمنٹ کی40سے زائداساتذہ و طالبات شریک تھیں۔اس موقع پر وفد کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ڈی ایس پی کوآرڈینیشن شاہد ریاض نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔وفد کو عوامی آگاہی کیمپئن، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ اور 15ایمرجنسی سنٹر بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔