موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی ٹرالی سے ٹکر،ایک شہری اور دو ڈاکو جاں بحق

موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی ٹرالی سے ٹکر،ایک شہری اور دو ڈاکو جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ میں ڈولفن سکواڈ کے تعاقب پر ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل خراب ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹرائی جس کے نتیجے میں ایک شہری اور دو ڈاکو جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی اور ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔3 ڈاکومغلپورہ،فتح گڑھ،تاجپورہ و ملحقہ علاقوں میں وارداتیں کرنے کے بعد فرار تھے اس دوران ان کا سامنا بادامی باغ کے علاقے گندی بمبیاں کے قریب ڈولفن سکواڈ سے آمنا سامنا ہو گیا  توڈاکو ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے شادباغ سروس روڈ پر فرار ہوتے انکی موٹر سائیکل خراب ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے 2 ڈاکو موقع پر جاں بحق جبکہ دو شہری اور ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں شہری علی شیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے موبائل،گھڑیاں،رقم، اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ شہریوں نے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا ہے،تاحال مرنیوالے ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہوسکی۔

مزید :

علاقائی -