کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج،پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور

کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج،پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور

  

   اسلام آباد(آئی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کے خلاف مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماوں میں فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

 ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -