شازیہ عطا مری سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب 

 شازیہ عطا مری سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب 

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر شازیہ عطا مری سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہاکہ ایشیاء پیسفک خطے سے سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس عہدے کے لے نامزدگی  پر اپنی پارٹی قیادت کی بہت مشکور ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے میری  صلاحیتوں پر اعتماد کیا، عوام کے فلاح و بہبود سے متعلق سماجی نظریات کے فروغ کیلئے ہمیشہ پْرعزم رہوں گی۔

 شازیہ عطا مری 

مزید :

صفحہ آخر -