حکومت ملک نہیں چلا رہی،صرف اپنے کیس بند کر رہی ہے‘حماد اظہر 

  حکومت ملک نہیں چلا رہی،صرف اپنے کیس بند کر رہی ہے‘حماد اظہر 

  

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت ملک نہیں چلا رہی بلکہ صرف اپنے کیس بند کر رہی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے تمام شعبے تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں لیکن اس نالائق حکومت کے کسی وزیر کے پاس کوئی منصوبہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عمران خان کے خوف میں مبتلا ہے۔

 حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -