مریم اورنگزیب،جاوید لطیف کو دہشتگردی کیس میں طلبی کا آخری نوٹس
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہورپولیس نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو دہشت گردی مقدمے میں طلبی کا آخری نوٹس جاری کر دیا، 29نومبر کو پیش نہ ہونے کی صورت میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے، سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی سہیل خان اور پروڈیوسرراشد بیگ کو بھی 29نومبر کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل تمام افراد کو 18اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیش نا ہونے پر مسلم لیگی قائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوجائیں گے جبکہ شامل تفتیش ناہونے پر اشتہاری بھی ہوسکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب