25نومبر کوکرشنگ شروع نہ کرنیوالی شوگر ملز کیخلاف کارروائی ہوگی‘عمر چیمہ 

25نومبر کوکرشنگ شروع نہ کرنیوالی شوگر ملز کیخلاف کارروائی ہوگی‘عمر چیمہ 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گنے کی کرشنگ کیلئے شوگر ملوں کو 25 نومبر تک چلانے کا حکم دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا ڈپٹی کمشنرز حضرات اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملیں 25 نومبر تک چل جائیں۔انہوں نے کہا کہ جو مل 25 نومبر کو نہیں چلے گی اس کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔پنجاب حکومت نے پیداواری لاگت میں اضافے کے پیش نظر گنے کی امدادی قیمت 300 روپے فی من مقرر کی ہے۔مشیر داخلہ و اطلاعات نے کہا کہوفاقی حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے مل مالکان کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی ابھی تک اجازت نہیں ملی۔وفاقی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے معیشت اور زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عمر چیمہ 

مزید :

صفحہ آخر -