پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹنٹس کی کمی کیخلاف درخواست دائر

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹنٹس کی کمی کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹنٹس کی کمی کے خلاف درخواست دائرکردی گئی ہے،درخواست گزار کے وکیل رانا سکندر نے موقف اختیارکیا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صوبے کا سب بڑا امراض قلب کا ہسپتال ہے،یہاں ایک بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں لیکن سب سے بڑا ہسپتال ہونے کے باوجود سٹنٹس کی قلت ہے،اس قلت کی وجہ دل کے مریضوں کی جان کو خطرہ ہے،متعلقہ حکام سٹنس کی بروقت فراہمی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہے جو ان کی بنیادی ذمہ داری ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹنٹس کی کمی کو پورا کرنے اور اس بارے میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔
 سٹنٹس کی کمی

مزید :

صفحہ آخر -