پولیس ملازمین کو ریلیف فراہم کرنا مشن، ڈاکٹر احسان صادق
ملتان(وقائع نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے گزشتہ روز ضلع راجن پولیس کے افسران و جوانوں سے ویڈیو لنک دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و ملازمان دن رات ڈیوٹیاں سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی پر بھی تعینات ہیں پولیس جوانوں کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے پولیس(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
جوانوں کو اب اپیلوں کی سماعت اور اپنے مسائل کے حل کیلئے دفتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ڈاکٹر احسان صادق نے دربار میں راجن پور کے تمام تھانوں کے جوانوں سے فردا فردا مسائل دریافت کیے اور فوری حل کرنے کا حکم دیا انہوں نے پولیس لائن سٹاف اور ٹریفک سٹاف سے بھی حالات دریافت کیے اور پولیس لائن میں رہنے والے جوانوں کو بہترین رہائش فراہم کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ پولیس لائن محکمہ کی بیک بون کا کردار ادا کرتی ہے ایڈیشنل آئی جی کچہ میں لڑنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کچہ کے علاقے میں لڑنے والے جوان ہمارا فخر ہیں ان جوانوں ایک کروڑ روپے نقد انعام کی منظوری حکومت سے کروا لی گئی انہوں نے ہر سال تقریبا 19000 لوگوں کی ٹریفک حادثات میں موت ہوتی ہیتمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرکے روڑ حادثات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا معیار پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوا ہے لیکن ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے ایڈیشنل آئی جی نے نوجوان ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پولیس کا وقار بلند کرنے میں نوجوان پولیس آفیسرز کا بڑا کردار ہے انہوں افسران کو ہدایت کی کے جوانوں کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ پولیس افسران ہر وقت کسی بھی قربانی کے لئے پیش پیش رہتے ہیں پولیس جوانوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن کریمنل سرگرمیوں میں ملوث افسران و اہلکاروں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی دربار کے اختتام پر انہوں نے کہا کوئی بھی پولیس جوان کسی بھی مسئلہ کی صورت میرے آفیشل نمبر پر رابطہ کر سکتا ہیآئیندہ ہفتے بزریعہ ویڈیو لنک اردل روم کا شیڈول بھی شئیر کر دیا جائے گا۔