جنوبی پنجاب:کرشنگ سیزن میں تاخیر سے مسائل میں اضافہ

 جنوبی پنجاب:کرشنگ سیزن میں تاخیر سے مسائل میں اضافہ

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ کرشنگ سیزن کا آغاز بروقت کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو مشکلات سے چھٹکارہ ملے اور وہ با آسانی گندم کاشت کرسکیں، کرشنگ سیزن میں تاخیر سے مسائل جنم لے رہے ہیں اور کاشتکار پریشان ہیں، (ن)لیگ کی جب حکومت آئی تو کسان کا(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

شتکار پریشان ہی نظر آئے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ کسان کاشتکار کے حقوق کے تحفظ کی خاطر عملی اقدامات اٹھائے اور آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھیں گے، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 25 نومبر کو رحیم یارخان سے قافلہ راولپنڈی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا، پوری قوم حقیقی آزادی تحریک میں چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عوام کا سمندر ثابت کرے گا کہ ملک کا حقیقی خیرخواہ عمران خان ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -