خوفناک حادثہ،2افراد جاں بحق، نوجوان کی خودکشی

 خوفناک حادثہ،2افراد جاں بحق، نوجوان کی خودکشی

  

 چوک سرور شہید،کوٹ ادو،خانگڑھ (سپیشل رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)خانگڑھ کے نواحی علاقہ ٹبہ بھٹیاں کے رہائشی 33 سالہ نوجوان محمدیعقوب نے گھریلو جھگڑے پر اپنے آپ کو فائر مار کر خودکشی کر لی ہے جبکہ خودکشی کرنے والا تین بچوں کا باپ تھا اطلاع ملنے پر خان گڑھ پولیس نے ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

۔چک نمبر 536 ٹی اے کا رہائشی خطیب الرحمان جٹ ہوٹی گزشتہ روز علی الصبح اپنے موٹر سائیکل نمبری 3280جے ٹی ڈے پر اپنی والدہ عابدہ  بی بی اور آمنہ بی بی زوجہ علی احمد گلناز بی بی کے ہمراہ اڈہ ریاض آباد جارہے تھے کہ 88 موڑ پی ایس او پمپ کے قریب پیچھے سے آنے والے ٹرک نمبر 6587ایس جی ڈی نے زور دار ٹکر مار دی،ٹکرسیموٹر سائیکل سواروں کے نیچے گرنے پر ٹرک ان کے اوپر سے گزر گیا جس کے نتیجہ میں خطیب الرحمن سمیت آمنہ بی بی زوجہ علی احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ جاں بحق ہونے والے خطیب الرحمن کی والدہ عابدہ بی بی کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں، اطلاع پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گء جنہوں نے جاں بحق ہونے والے مرد اور خاتون سمیت زخمی عابدہ بی بی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا،نامعلوم ٹرک ڈرائیور ٹرک موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا،حادثہ ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا،پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے ٹرک کو قبضہ میں لے کر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -