ہیڈ محمدوالا، ٹرک سے آٹے کی650بوریاں برآمد

ہیڈ محمدوالا، ٹرک سے آٹے کی650بوریاں برآمد

  

ملتان، عالی والا(سپیشل رپورٹر،  نامہ نگار) سرکاری آٹا کی سمگلنگ کے خلاف محکمہ فوڈ ملتان کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ہیڈ محمد والا چیک پوسٹ سے میران شاہ  آٹا سمگل کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ محمد والا پر آٹے سے بھرا ٹرک پکڑ کر 650 بوری قبضے میں لے لی اور قانونی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 کارروائی کا آغاز کردیا قبل ازیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے فلور ملز کی سرپرائز چیکنگ بھی کی کارروائی کے دوران سرکاری کوٹے کی خلاف ورزی پر نواز فلور ملز کا 3 روز کیلئے کوٹہ بند کیا گیا جبکہ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ڈی ایف سی کی جانب سے اتحاد فلور ملز کا بھی کوٹہ معطل کرکے دو لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی ایف سی نے بتایا کہ العطاء فلور ملز اور نیشنل فلور ملز کو بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا نے کہا کہ گندم کے ایک ایک دانے کو عوام تک شفاف انداز میں پہنچایا جائے گا جبکہ ڈویژن بھر میں سخت ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔چیک پوسٹ ترمن انچارج  محمد محسن  خان چانڈیہ کی کاروائی آٹا سمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار    آٹا سے بھرا ہوا ٹرک پولیس نے تحویل میں لے کر ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  انچارج محمد محسن خان چانڈیہ نے مزید کہا غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف ہمیشہ ہماری جنگ رہے گی یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہمارا مشن ہیجو لوگ اس غیر قانونی کام میں ملوث ہے اس کے خلاف بھی قانونی کاروائی کرتے رہیں گے جرائم پیشہ لوگ بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں غیر قانونی کام کرنے والے لوگ ہو یاجرام پیشہ لوگ ہو دونوں کا ٹھکانہ جیل ہے انہوں نے مزید کہا ظالموں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے رہیں گی مظلوم کو  انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -