ڈبلیو ایم سی،کام چور ملازمین کیخلاف فوری ایکشن کا فیصلہ

ڈبلیو ایم سی،کام چور ملازمین کیخلاف فوری ایکشن کا فیصلہ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سروس ڈیلیوری بہتر بنانے میں حائل ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کمپنی ورکرز کی حاضری چیک کرنے کا نظام سخت کردیا گیا ہے۔کمپنی چئیرمین آدم سعید راں اور سی ای او حق نواز چوہاں کی ہدایت پر عملدر آمد کرتے ہوئے ہر یونین کونسل میں ڈیوٹی اوقات کے دوران ورکرز کی حاضری کی دو(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

بار پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حاضری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے سوفٹ وئیر لانچ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔سافٹ ویئر سسٹم  انڈرائیڈ موبائل کے ذریعے لانچ کیا جائے گا۔ انڈرائیڈ موبائل فیس ڈیٹکشن کے ذریعے  ورکرز کی حاضری لگائے گا اور یہ خودکار نظام غیر حاضری ورکرز کی رپورٹ تیار کرے گا جبکہ  غیر حاضری ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تھرڈ پارٹی چیکنگ کے لئے ویجلنس کمیٹی کی  تشکیل کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ویجلنس کمیٹی میں کمپنی کے ہر ڈیپارٹنمنٹ سے دو افسران شامل کئے جائیں۔ویجلنس کمیٹی کو کسی بھی یونین کونسل میں ورکرز کی حاضری چیک کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -