حاصل پور،ڈیری فارمز لوگوں میں زہر بانٹنے میں سب سے آگے

حاصل پور،ڈیری فارمز لوگوں میں زہر بانٹنے میں سب سے آگے

  

  حاصل پور(نامہ نگار)حاصلپور و گردو نواح میں قائم ڈیری فارمز کیمیکل(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 ملا دودھ بنا کر شہریوں کی ذندگیوں سے کھیلنے لگے اچھا ڈیری فارم و دیگر پر فوڈ اتھارٹی کی مبینہ ملی بھگت سے کیمیکل ملا دودھ کی فروخت سر عام جاری ہے۔مافیا گروپ مبینہ طور پرکیمیکل ملا دودھ تیار کر کے شہریوں کو سپلائی کرتے ہیں ناقص کیمیکل ملا دودھ پینے سے شہری و بچے کینسر، معدہ اور گلے کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی نے چمک کے باعث آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔یہاں کے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ دودھ کریم نکالنے کی فیکٹریوں سے کریم نکال کر ناقص دودھ شہر میں فروخت کیا جا رہا ہے اور مضر صحت دودھ فروخت کر کے شہریوں کی قیمتی جانوں سے سرعام کھیلا جارہا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، محکمہ صحت، محکمہ فوڈ اتھارٹی، اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران سے فوری نوٹس لیکر مضر صحت دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -